swiming in jeal saifulmuluk chanllenge .


جھیل سیف الملوک ناران پاکستان میں 3224 میٹر/10578 فٹ کی بلندی پر وادی کاغان میں واقع ہے۔ قریبی قصبہ ناران سے بذریعہ جیپ یا پیدل اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ وادی ناران سے جھیل کا فاصلہ آٹھ کلو میٹر ہے جو کہ ہائیکنگ کے لئے تقریبا دو گھنٹے بنتا ہے. یہ ایک انتہائی خوبصورت جھیل ہے۔ دور سے جھیل پیالہ نما دکھائی دیتی ہے جس کا پانی موسم کیساتھ اپنے رنگ بدلتا ہے صاف موسم میں نیلا اور بادلوں میں سبز۔۔ سردیوں میں سفید برف ۔ کہتے ہیں کہ سردیوں کے موسم میں جھیل برف کا پیالہ دکھائی دیتی ہے۔ اردگرد بلند و بالا پہاڑ اور جھیل کے پانی پر پڑتا ان کا عکس ۔۔۔ ایک نئی دنیا سے روشناس کراتا ہے اور چند لمحوں کے لئے تو آنکھیں ان پریوں کی تلاش میں سرکرداں ہوجاتی ہیں جو مقامی داستانوں کے مطابق چاندنی راتوں میں جھیل پر اترتی ہیں.اس جھیل سے وابستہ شہزادہ سیف الملوک اور پری بدیع الجمال کی رومانوی داستان بہت مشہور ہے۔ داستان گو یہ داستانیں سنا کر سیاحوں سے پیسے بھی کماتے ہیں۔
جھیل تک کا راستہ تھوڑا مشکل ہے۔ راستے میں گلیشیئر بھی آئے۔ پہلے یہ سفر پیدل طے کیا جاتا تھا لیکن اب یہ سفر جیپوں کے ذریعے طے کیا جاتا ہے۔ یہاں پہنچ کر یہ احساس ہوا کہ واقعی کبھی یہاں پریاں اترتی ہوں گی لیکن اس کے ساتھ ایک تکلیف دہ بات کا ادراک بھی ہوا۔ یہاں آنے والے سیاحوں نے کوڑا ڈال کر اس خوبصورت جگہ کی خوبصورتی کو گہن لگا دیا ہے۔ دنیا بھر سے سیاح اسے دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔ ملکہ پربت اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں پڑتا ہے۔ سال کے کچھ مہینے اس کی سطح برف سے جمی رہتی ہے۔ جھیل سیف الملوک سطح سمندر سے تقریبا 10500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ پیالہ نما جھیل خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا 1420 فٹ اور چوڑائی 450فٹ کے قریب ہے۔ جھیل کی سحر انگیز خوبصورتی آپ کے لیے خوابوں کا ایک نیا جہان روشن کرتی ہے جھیل کا پانی اور اس سے نکلتی مہیب سی روشنی محبتوں کے دیے جلاتی محسوس ہوتی ہےاور دل چاہتا ہے یہ پرسکوں منظر ٹھہر جائے وادی ناران کی دلکشی پر یہ جھیل ایک ایسا سنہرا تاج ہے جو آپ کو واپس وہاں جانے پر اکساتا رہے گا۔ چند لمحوں بعد ہی واپسی، وجہ خون کو جمادینے والی سرد ہوائیں ۔۔۔ جوٹھٹھڑنے اور واپسی پر مجبور کردیتی ہیں۔ اگرجھیل سیف الملوک کوخوابوں کی جھیل کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔۔۔۔ 
See less

Share this

0 Comment to "swiming in jeal saifulmuluk chanllenge ."

Post a Comment